اسرائیل امدادی تنظیموں پر پابندی ختم کرے :انتونیو گوتریس
نیو یارک(اے ایف پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں امدادی کام کرنے والی تنظیموں پر عائد پابندی ختم کرے۔
گوتریس نے کہا کہ بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیمیں انسانی زندگی بچانے کے لیے ناگزیر ہیں۔ ان کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ پابندی سے جنگ بندی کے دوران حاصل ہونے والی نازک پیش رفت متاثر ہو سکتی ہے اور انسانی بحران کے حل میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے ۔