امریکی نائب صدر کے گھر پر حملہ،توڑ پھوڑ،ملزم گرفتار

امریکی نائب صدر کے گھر پر حملہ،توڑ پھوڑ،ملزم گرفتار

اوہائیوو (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے گھر پر ایک شخص نے حملہ کر دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق اوہائیوو میں جے ڈی وینس کے گھر پر ایک شخص نے توڑ پھوڑ کی تاہم ملزم گھر کے اندر داخل ہونے میں ناکام رہا۔۔

، امریکی سیکرٹ سروس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ۔ حملے کے وقت گھر پر کوئی موجود نہیں تھا جس کے باعث کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم واقعے کی وائرل تصاویر میں رہائش گاہ کی ٹوٹی کھڑکیاں واضح نظر آرہی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں