سابق سی آئی اے جاسوس الڈریچ جیل میں چل بسا

سابق سی آئی اے جاسوس  الڈریچ جیل میں چل بسا

واشنگٹن(اے ایف پی)سی آئی اے کا سابق جاسوس الڈریچ ایمس 84 سال کی عمر میں جیل میں چل بسا ، وہ سوویت یونین کو خفیہ معلومات بیچنے کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا ۔۔

ایمس نے 31 سال تک سی آئی اے میں کام کیا ، اپنی بیوی روزاریو کے ساتھ 1985 سے 1993 تک روس کو خفیہ معلومات فروخت کیں، جس سے متعدد ڈبل ایجنٹس کی جانیں گئیں ، امریکی حکام کو گمراہ کن معلومات فراہم کیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں