لندن :مظاہرین نے ایرانی سفارتخانے پر شاہی پرچم لہرا دیا

لندن :مظاہرین نے ایرانی  سفارتخانے پر شاہی پرچم لہرا دیا

لندن(اے ایف پی)لندن میں ایرانی سفارتخانے پر احتجاج کے دوران مظاہرین نے ایران کا موجودہ پرچم اتار کر 1979 سے قبل استعمال ہونے والا شاہی دور کا پرچم لہرا دیا۔

 سینکڑوں مظاہرین نے فری ایران اور شاہ رضا پہلوی کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔ پولیس نے صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے اضافی نفری تعینات کی جبکہ دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں