صرف 3برس میں روبوٹ میڈیکل سرجنز سے بہتر کارکردگی دکھا سکے گا، ایلون مسک کا دعویٰ
واشنگٹن(اے پی پی)ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی کا انسان نما روبوٹ آپٹیمس صرف تین برس میں دنیا کے بہترین میڈیکل سرجنز سے بھی بہتر کارکردگی دکھا سکے گا۔
مسک نے مون شاٹس پوڈکاسٹ میں بتایا کہ ڈاکٹروں کی کمی اور محدود وقت کے پیش نظر روبوٹ زیادہ موثر ہو سکتے ہیں۔ مستقبل میں دنیا میں موجود تمام ماہر سرجنز سے زیادہ صلاحیت رکھنے والے آپٹیمس روبوٹس ہو سکتے ہیں۔ ماہرین نے کہا اس دعوے کے حوالے سے ایلون مسک کچھ زیادہ ہی پرامید ہیں،بڑے آپریشنز میں روبوٹس کا وسیع استعمال طویل عرصے بعد ممکن ہو سکتا ہے ۔