یورپ :طوفانی ہوائیں برفباری ،لاکھوں گھروں کی بجلی منقطع،برطانیہ میں 1ہلاک

یورپ :طوفانی ہوائیں برفباری ،لاکھوں گھروں کی  بجلی منقطع،برطانیہ میں 1ہلاک

لندن،پیرس(اے ایف پی)یورپ بھر میں شدید طوفانی ہواؤں اور خراب موسم کے باعث بڑے پیمانے پر نقصانات کی اطلاعات ہیں۔ برطانیہ میں طوفان گوریٹی کے دوران درخت گرنے سے پچاس سالہ شخص ہلاک ہو گیا۔

تیز ہواؤں کے باعث برطانیہ میں ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع جبکہ متعدد علاقوں میں برفباری اور پھسلن سے نظامِ زندگی متاثر ہے ۔ فرانس میں اب بھی تقریباً ایک لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم ہیں۔ دیگر یورپی ممالک میں بھی ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع ہے ۔ جرمنی میں طوفان ایلی کے بعد ریل سروس جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی ہے ۔موسم کی شدت کے باعث یورپ میں رواں ہفتے کم از کم 15 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں