پیرس : فرانسیسی کسانوں کا احتجاج، 350 ٹریکٹرز کیساتھ پارلیمنٹ کے قریب دھرنا
پیرس(اے ایف پی)پیرس میں تقریباً 350 کسانوں نے ٹریکٹرز کے ساتھ مارچ کیا اور شیمپز ایلیسیز ایونیو سے ہوتے ہوئے قومی اسمبلی کے قریب دھرنا دے دیا۔۔۔
احتجاج میں وہ یورپی یونین اور جنوبی امریکا کے چار ممالک کے درمیان طے پانے والے تجارتی معاہدے کے خلاف بھی مظاہرہ کر رہے ہیں۔یہ مظاہرے فرانس کے زرعی شعبے میں موجود شدید مشکلات اور عدم اطمینان کی عکاسی کرتے ہیں، تجارتی معاہدے پر دستخط کو کسانوں نے "آخر کی گھڑی" قرار دیا۔حکومت کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ مظاہرین کے ساتھ بات چیت کی جائے ۔