امریکا نے اخوان المسلمون کو دہشتگرد قرار دیا، مصر کا خیرمقدم

امریکا نے اخوان المسلمون کو  دہشتگرد قرار دیا، مصر کا خیرمقدم

قاہرہ (اے ایف پی)مصر نے امریکا کی جانب سے اخوان المسلمون کی مصر اور دو دیگر عرب ممالک میں شاخوں کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔۔۔

 مصری وزارت خارجہ نے اسے انتہا پسندی کیخلاف ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ اس گروہ کے خطرناک نظرئیے اور علاقائی و عالمی سلامتی کیلئے اسکے لاحق خطرے کی عکاسی کرتا ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ مصر طویل عرصے سے اخوان المسلمون کو تشدد، انتہا پسندی اور اشتعال انگیزی پر مبنی دہشت گرد تنظیم قرار دیتا آیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں