شبیر شاہ کی قید کے جواز کیلئے جرم کا ثبوت پیش کیا جائے :بھارتی سپریم کورٹ

شبیر شاہ کی قید کے جواز  کیلئے جرم کا ثبوت پیش کیا  جائے :بھارتی سپریم کورٹ

نئی دلی(کے پی آئی)بھارتی سپریم کورٹ نے بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کو حکم دیا ہے کہ کشمیری رہنما شبیر احمد شاہ کی قید کو ۔۔۔

جائز ثابت کرنے والے ثبوت پیش کرے ۔ سپریم کورٹ کے جسٹس سندیپ مہتا نے کہا کہ شبیر شاہ پر جس جرم کا الزام ہے اس کی ہم حمایت نہیں کر سکتے تاہم شبیر شاہ کو چھ سال سے قید میں رکھنےکے لیے جرم کے ثبوت درکار ہوں گے ہم اس معاملے پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے ۔بھارتی سپریم کورٹ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 10فروری تک ملتوی کر دی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں