ہائیڈروجن طیارے فی الحال قابل عمل ٹیکنالوجی نہیں:فرانسیسی کمپنی

ہائیڈروجن طیارے فی الحال قابل  عمل ٹیکنالوجی نہیں:فرانسیسی کمپنی

پیرس(اے ایف پی)فرانسیسی انجن ساز کمپنی سیفران کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہائیڈروجن سے چلنے والے طیارے فی الحال قابلِ عمل ٹیکنالوجی نہیں۔ پیرس میں فرانسیسی پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے اولیویئر آندریس نے۔۔۔

 کہا کہ ہوابازی میں ہائیڈروجن کا استعمال اکیسویں نہیں بلکہ بائیسویں صدی کا تصور ہے ۔رپورٹس کے مطابق ایئربس اگرچہ 2040 کی دہائی تک ہائیڈروجن طیارہ متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے ، تاہم پیش رفت سست ہے ۔ ماہرین کے مطابق مائع ہائیڈروجن زیادہ جگہ گھیرتی ہے ،ہوائی اڈوں پر بھاری سرمایہ کاری درکار ہوگی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں