جنوبی افریقا :نا معلوم حملہ آوروں کی فائرنگ ، 7 افراد ہلاک
ماریکانا(اے ایف پی)جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن کے مضافاتی علاقے ماریکانا میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے 7 افراد کو ہلاک اور 3 کو زخمی کردیا۔۔۔
پولیس نے اسے علاقائی بھتہ خوری سے منسلک واقعہ قرار دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں چھ مرد اور ایک خاتون شامل ہے ۔ پولیس کے مطابق مشتبہ افراد فرار ہوگئے ،ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔