چین :سٹیل فیکٹری میں دھماکا 2 افراد ہلاک،66زخمی
منگولیا (اے ایف پی)شمالی چین کے خودمختار علاقے اندرون منگولیا کے شہر باؤتو میں سٹیل فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 66 زخمی ہو گئے ، جبکہ پانچ افراد تاحال لاپتا ہیں۔
دھماکا اتوار کی سہ پہر باوگانگ یونائیٹڈ سٹیل پلیٹ پلانٹ میں پیش آیا۔ تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں فیکٹری کو شدید نقصان اور دھوئیں کے بادل دیکھے گئے ۔