نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں بھارت کو ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی
اندور ( سپورٹس ڈیسک ) نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں 41 رنز کی شاندار فتح حاصل کرکے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔۔۔
اندورمیں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے ۔ ڈیرل مچل نے 137 اور گلین فلپس نے 106 رنز کی اننگز کھیلی ،ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 296 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ویرات کوہلی نے 124رنز کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ نے بھارت میں پہلی ون ڈے سیریز جیتی ہے۔