عائشہ ایاز نے تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) سوات میں منعقدہ آٹھویں رینکنگ تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے اختتام پر عائشہ ایاز نے 45 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا، سوات کی قومی ٹیم نے دو روزہ ایونٹ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
چیمپئن شپ حال ہی میں ریجنل اسپورٹس آفس، ملاکنڈ ڈویژن سوات نے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپورٹس خیبر پختونخوا کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منعقد کی تھی۔ عائشہ ایاز نے 45 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا اور چیمپئن شپ کی اسٹینڈ آؤٹ ایتھلیٹس میں نمایاں ہو گئیں۔ اپنی فتح کے بعد عائشہ ایاز نے کہا کہ رینکنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنا میرے لیے باعث فخر ہے ۔ مسلسل تربیت، نظم و ضبط اور کوچز اور خاندان کے تعاون نے ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔