چیک جونیئر اسکواش ٹورنامنٹ پاکستانی کھلاڑی مہوش علی زخمی

چیک جونیئر اسکواش ٹورنامنٹ  پاکستانی کھلاڑی مہوش علی زخمی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کی معروف اسکواش کھلاڑی مہوش علی چیک جونیئر اوپن 2026 کے سیمی فائنل میں حریف کھلاڑی سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گئیں۔

مقامی ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج مہوش علی کی حالت قدرے بہتر ہے ، اہل خانہ نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کر دی۔ پاکستان کی علی سسٹرز میں سب سے بڑی مہوش علی گرلز انڈر 17 ایونٹ کے سیمی فائنل میں مقابلے کے دوران شدید زخمی ہو گئیں۔ میچ میں 1-2 کی سبقت پانے والی مہوش علی چوتھے گیم میں اپنی حریف سے ٹکرا گئیں۔ تکلیف کی شدت کے باعث مہوش علی بہت دیر تک کورٹ میں بے سدھ پڑی رہیں، بعد ازاں مہوش علی کو ضروری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال پہنچایا گیا۔ مہوش علی کے والد اور کوچ عارف علی کے مطابق قومی ویمن جونیئر کھلاڑی کی حالت اب تسلی بخش ہے لیکن قوم ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں