یوکرینی شہر خارکیف میں روسی حملہ، 20 سالہ لڑکی ہلاک
خارکیف(اے ایف پی)یوکرین کے شمال مشرقی شہر خارکیف میں روسی ڈرون حملے میں ایک 20 سالہ لڑکی ہلاک اور کئی افراد زخمی ہو گئے ۔ حملہ ایک نجی مکان پر کیا گیا۔
علاقائی گورنر اولیگ نے بتایا کہ شمال مشرقی علاقے سومی میں بھی فضائی حملے میں تین خواتین اور سات سالہ بچہ زخمی ہوئے ، جبکہ 15 رہائشی عمارتیں متاثر ہوئیں۔
اسی دوران اوڈیسہ کے ازمایل ضلع میں بھی روسی حملہ ہوا، لیکن وہاں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔