30جون تک 30نئے سہولت بازار،سستی معیاری اشیا فراہم کرینگے:مریم نواز

30جون تک 30نئے سہولت بازار،سستی معیاری اشیا فراہم کرینگے:مریم نواز

وزیراعلیٰ نے ہر تحصیل میں بتدریج سہولت بازار قائم کرنے کیلئے اقدامات تیز کرنیکی ہدایت کردی 46سہولت بازاروں میں 9200لوگوں کو روزگار ملا، 13اشیائے خور و نوش کی ہول سیل نرخ پر فراہمی

 لاہور(دنیانیوز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید 30نئے سہولت بازار 30جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کردیا ،ان کاکہناتھاکہ سہولت بازاروں سے سستی اور معیاری اشیائے خور ونوش کی آسان فراہمی ممکن ہوئی ہے ،پنجاب کے ہر شہری کو سستی اور معیاری اشیا مہیا کرنے کے لئے پرعزم ہیں ۔مریم نواز نے سہولت بازاروں کو بتدریج پنجاب کی ہر تحصیل میں قائم کرنے کے لئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔ایک رپورٹ کے مطابق سہولت بازار سے ہزاروں بیروز گار لوگوں کو روزگار مل گئے۔

وزیراعلیٰ کے سہولت بازار پراجیکٹ سے 55ہزار خاندانوں کے گھرمیں چولہا جلنے لگا،پنجاب بھر میں 46سہولت بازاروں میں 9200 لوگوں کو باعزت روزگار مل گیا۔سہولت بازارو ں میں ایک سال میں ساڑھے 8کروڑ افراد نے ساڑھے 42کروڑ روپے کی خریداری کی، 46سہولت بازار وں میں سبزیوں اور پھلوں سمیت 13اشیائے خور و نوش ہول سیل نرخ پر فراہم کی گئیں اور 11کروڑروپے کی بچت ہوئی۔وزیرآباد،چونیاں، جڑانوالہ، چنیوٹ،خانیوال، بھلوال،پتوکی، اوکاڑہ اور مظفرگڑھ میں سستی اور معیاری اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں