بھارت:ہندوتواغنڈوں کی تاج محل میں بھگوا پرچم لہرانے کی کوشش
آگرہ(اے پی پی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہند و توا غنڈوں نے ضلع آگرہ میں واقع تاج محل میں بھگوا پرچم لہرانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے یہ کوشش ناکام بنادی۔
تاج محل میں مغل بادشاہ شاہجہان کے عرس کے آخری دن اکھل بھارت ہندومہاسبھا کے کارکن 21میٹر لمبا بھگوا پرچم لیے تاج محل کی طرف آرہے تھے کہ پولیس نے انہیں پرانی منڈی چوراہے پر روک لیا۔ ہندو توا کارکن آدھے گھنٹے تک پولیس کے ساتھ گتھم گتھا رہے ،تاہم پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔