امریکا کو عالمی قوانین کے بجائے اپنی طاقت پر یقین:یو این سربراہ

امریکا کو عالمی قوانین کے بجائے  اپنی طاقت پر یقین:یو این سربراہ

نیو یارک(دنیا مانیٹرنگ)یو این سربراہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ امریکا بین الاقوامی قوانین کو اہمیت دینے کے بجائے اپنی طاقت اور۔۔۔

 اثر و رسوخ پر یقین رکھتا ہے ۔انہوں نے بی بی سی ریڈیو پروگرام میں بتایا کہ واشنگٹن کثیرالجہتی حل پر بھروسہ نہیں کرتا ، عالمی قوانین کی  پاسداری یقینی بنانے میں اقوام متحدہ ناکام رہا ہے ۔ اقوام متحدہ کے اصول، بشمول تمام ممبران کے برابر حقوق، خطرے میں ہیں۔ گوتریس کا یہ بیان وینزویلا پر امریکی حملے اور گرین لینڈ کو ضم کرنے کی دھمکیوں کے بعد سامنے آیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں