شامی فوج اور کرد فورسز میں جھڑپ، 3سپاہی ہلاک
دمشق(اے ایف پی)شام میں کرد جنگجوؤں کے حملوں میں تین فوجی ہلاک ہو گئے ، جبکہ کرد قیادت والی شامی ڈیموکریٹک فورسز نے حکومت پر ہتھیار ڈالنے کے باوجود حملے کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔۔
۔ شامی فوج نے کہا ہے کہ بعض دہشت گرد گروہ امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایس ڈی ایف نے شمال اور شمال مشرقی شام میں کئی مقامات پر جھڑپوں کی تصدیق کی اور کہا کہ رقہ کے قید خانے کے قریب شدید جھڑپیں جاری ہیں۔، جہاں داعش کے قیدی رکھے گئے ہیں۔