تجارتی و جغرافیائی کشیدگی عالمی معاشی ترقی کیلئے خطرہ:آئی ایم ایف

تجارتی و جغرافیائی کشیدگی عالمی معاشی ترقی کیلئے خطرہ:آئی ایم ایف

نیو یارک(اے ایف پی)عالمی مالیاتی فنڈ کے چیف اکنامسٹ پیئر اولیور گورینشاس نے خبردار کیا ہے کہ تجارتی اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی عالمی معاشی ترقی پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔۔۔

 برسلز میں اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا ایک ایسے دور میں داخل ہو چکی ہے جہاں تجارتی تنازعات اور سیاسی کشیدگیاں کسی بھی وقت شدت اختیار کر سکتی ہیں۔ ان کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ سے متعلق دھمکیاں بھی عالمی معیشت کیلئے خطرے کی علامت ہیں۔ آئی ایم ایف کے چیف اکنامسٹ نے کہا کہ یہ عوامل عالمی اقتصادی استحکام کیلئے منفی رجحان کی نشاندہی کرتے ہیں اور ترقی کی رفتار کو سست کر سکتے ہیں۔علاوہ ازیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پیر کو اعلان کیا کہ 2026 میں عالمی معیشت 3اعشاریہ3 فیصد کی شرح سے بڑھے گی، جو پچھلے تخمینے سے صفر اعشاریہ2 فیصد زیادہ ہے اور 2025 کی سطح کے برابر ہے ۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ یہ اضافہ ٹیکنالوجی اوراے آئی میں سرمایہ کاری کے باعث ممکن ہوا ہے ، لیکن خبردار کیا کہ اے آئی کی پیداوار میں کسی بھی دوبارہ جائزے یا تجارتی کشیدگی سے معیشت متا ثر ہو سکتی ہے ۔ عالمی مہنگائی کی شرح 4اعشاریہ 1 فیصد سے کم ہو کر 3اعشاریہ8 فیصد رہنے کی توقع ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں