یوکرین جنگ کے خاتمے کی دستاویزات تیار :زیلنسکی

یوکرین جنگ کے خاتمے کی دستاویزات تیار :زیلنسکی

روس، امریکا ، یوکرین کے درمیان امارات میں آج مذاکرات :یوکرینی صدر زیلنسکی کی روس کو میزائل پرزہ جات فروخت کرنے پر یورپ ، امریکا پر تنقید

ڈیووس(اے ایف پی)ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کی دستاویزات تیار ہیں ، ا ٓ ج جمعہ کو متحدہ عرب امارات میں روس، امریکا اور یوکرین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات ہوں گے ۔ زیلنسکی نے کہا کہ امن کے لیے سب کو تیار ہونا ہوگا ۔ زیلنسکی نے روس کو میزائلوں کے پرزہ جات فروخت کرنے پر یورپ اور امریکا پر تنقید کی ،زیلنسکی کے مطابق یورپ ایک ’خوبصورت مگر منتشر کالیڈوسکوپ‘ ہے جو چھوٹے اور درمیانے درجے کی طاقتوں میں بٹا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا یورپ امریکی صدر کو قائل کرنے میں ناکام نظر آ رہا ہے ۔ انہوں نے عالمی کاروباری اداروں سے اپیل کی کہ وہ یوکرین میں سرمایہ کاری کریں تاکہ امن قائم رہے ۔زیلنسکی نے ٹرمپ سے جمعرات کو ہونے والی اپنی ملاقات کو انتہائی اہم اور مثبت قرار دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں