بنگلہ دیش میں انتخابی مہم شروع
سلہٹ(اے ایف پی)بنگلہ دیش میں عام انتخابات کیلئے مہم شروع ہو گئی، سلہٹ میں بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے عبوری صدر طارق رحمان کے۔۔
حمایتی بڑی تعداد میں سڑکوں پر جمع ہوئے اور ان کے حق میں نعرے لگائے ۔ جماعت اسلامی نے دارالحکومت ڈھاکہ میں اپنی مہم کا آغاز کیا ۔ 12 فروری کو 350 ارکان پارلیمنٹ کے انتخاب کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے ۔