ایران کی امریکا ،اسرائیل کو غلط حساب کتاب سے باز رہنے کی وارننگ

ایران کی امریکا ،اسرائیل کو غلط حساب  کتاب سے باز رہنے کی وارننگ

تہران(اے ایف پی)ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر جنرل محمد پاکپور نے امریکا اور اسرائیل کو غلط حساب کتاب سے باز رہنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ عوامی احتجاج کے بعدفورس کا ہاتھ ٹریگر پر ہے ۔۔۔

پاکپور نے کہا کہ پاسداران انقلاب خامنہ ای کے احکامات پر عمل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے کہا ہے کہ ایران کے عوام کا مستقبل صرف "رجیم تبدیلی" میں ہے ، جہاں موجودہ مذہبی قیادت کی جگہ نئی قیادت آئے ۔ ورلڈ اکنامک فورم میں دئیے گئے انٹرویو میں ہرزوگ نے کہا کہ ایرانی عوام تبدیلی کے خواہاں ہیں اور بین الاقوامی برادری کو ان کی حمایت کرنی چاہیے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں