امریکااپنے فوجی اثاثے مشرق وسطیٰ منتقل کرنے لگا

امریکااپنے فوجی اثاثے مشرق وسطیٰ منتقل کرنے لگا

بڑی فورس ایران کی جانب روانہ،لازمی نہیں کہ فوجی کارروائی کریں :ٹرمپ گرین لینڈ کی سکیورٹی پر نیٹو کے ساتھ مل کر کام کریں گے :میڈیا سے گفتگو

واشنگٹن(اے ایف پی ،مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے ہم بھی بات چیت کیلئے تیار ہیں تاہم امریکی فوجی اثاثے مشرق وسطی ٰمنتقل ہو رہے ہیں اور ایران کی طرف بڑی فورس بھیجی جا رہی ہے ،جس میں جنگی بحری جہاز اور طیارے شامل ہیں،ہم ایران کے قریب احتیاطی طور پر فورس تعینات کررہے ہیں، دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے ،اس فوجی نقل و حرکت کا مطلب یہ نہیں کہ امریکا لازمی طور پر فوجی کارروائی کرے گا۔صدر ٹرمپ نے ایئرفورس ون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گرین لینڈ کی سکیورٹی پر نیٹو کے ساتھ مل کر کام کریں گے ،گرین لینڈ فریم ورک معاہدے پر پیش رفت کیلئے ماحول مثبت ہے ۔ٹرمپ نے بتایا کہ اپریل میں چین کا دورہ کریں گے اور سال کے اختتام پر چینی صدر امریکا آئیں گے ۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ زیلنسکی اور پوٹن دونوں معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، روس یوکرین جنگ جلد بند ہوجائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں