عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی،جنیوا میں ہیڈکوارٹر سے امریکی پرچم ہٹا دیاگیا
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکا نے عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)سے باضابطہ طورپر علیحدگی اختیار کر لی جس کے بعد جنیوا میں ادارے کے ہیڈ کوارٹر سے امریکی پرچم ہٹا دیا گیا ہے۔۔۔
امریکا عالمی ادارہ صحت کا سب سے بڑا مالی معاون تھا جو کل فنڈز کا 18 فیصد فراہم کرتا تھا۔اس فیصلے کی وجہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کے دوران ناقص حکمت عملی کو قرار دیا گیا ہے ۔ امریکی وزارتِ صحت اور خارجہ نے کہا ہے کہ اب امریکا کا عالمی ادارہ صحت کے ساتھ تعلق انتہائی محدود رہے گا۔