جھارکھنڈریاست میں ،بھارتی فورسز نے 16ماؤ نواز باغیوں کو ہلاک کر دیا
نئی دہلی (اے ایف پی)بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں بھارتی فورسز نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ماؤسٹ کے ایک سینئر لیڈرسمیت 16 باغیوں کو ہلاک کر دیا۔۔۔
بھارتی فورسز نے جھارکھنڈ کے مغربی ضلع سنگھ بھوم کے گاؤں کمبھڈیہ اور سرندا جنگل کے قریب نکسل علیحدگی پسندوں کے خلاف محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مرکزی کمیٹی کے رکن انل دہ المعروف پتیرام مانجھی اور 15 ارکان کو ہلاک کر دیا ۔