ملائیشیا نے 2ہفتے بعد گروک چیٹ بوٹ پر پابندی ختم کردی

ملائیشیا نے 2ہفتے بعد گروک  چیٹ بوٹ پر پابندی ختم کردی

کوالالمپور (اے ایف پی)ملائیشیا نے گزشتہ روز گروک چیٹ بوٹ پر عائد پابندی ختم کرکے اسے بحال کردیا ،ایلون مسک کے چیٹ بوٹ کو 2ہفتے قبل مصنوعی ذہانت سے جنسی ڈیپ فیکس بنانے کے خدشا ت پر بلاک کردیاگیاتھا۔۔۔

 ملائیشین کمیونیکیشنز اینڈ ملٹی میڈیا کمیشن نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہاکہ ملائیشیا کے حکام اورایکس کے نمائندوں میں مذاکرات کے بعدگروک کو بحا ل کیاگیاہے ۔گروک نے چند دنوں میں خواتین اور بچوں کی 30 لاکھ جنسی تصاویر تیار کی تھیں جس پراسے بلاک کیاگیاتھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں