ابوظہبی:یوکرین جنگ بندی مذاکرات یکم فروری کو مزید بات چیت پر اتفاق
ابوظہبی ،کیف(اے ایف پی)یوکرین اور روس کے درمیان امریکا کی ثالثی میں ابوظہبی میں یوکرین جنگ بندی کے سلسلے میں دو روزہ براہِ راست مذاکرات اختتام پذیر ہو گئے۔۔۔
ایک امریکی اہلکار کے مطابق یکم فروری کو ابوظہبی میں مزید بات چیت کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ مذاکرات تعمیراتی اور مثبت تھے ،مذاکرات کا مرکزی موضوع مشرقی دونباس کے علاقے کے مستقبل پر تھا۔ انہوں نے کہا یوکرین آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے ،زیلنسکی نے مذاکرات میں پیش رفت کو اہم قرار دیا۔