یونان :انسانی سمگلنگ پرعمرقید تجویز، بل پارلیمنٹ میں پیش

یونان :انسانی سمگلنگ پرعمرقید  تجویز، بل پارلیمنٹ میں پیش

ایتھنز(اے ایف پی)یونان کی وزارتِ مہاجرین نے انسانی سمگلنگ کے خلاف سزائیں مزید سخت کرنے کیلئے نیا بل پارلیمنٹ میں پیش کر دیا۔

مجوزہ قانون کے تحت سمگلروں کو عمرقید تک کی سزا دی جا سکے گی جبکہ جرائم میں ملوث تارکین کو فوری ملک بدر کرنے کی شق بھی شامل  ہے ۔ وزارت کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین کی مدد کرنے پر قانونی حیثیت رکھنے والے مہاجرین کو بھی فوجداری کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ متعدد این جی اوز نے بل کو انسانی حقوق کے منافی قرار دیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں