شیخ حسینہ کو بھارت میں خطاب کی اجازت، بنگلہ دیش برہم

شیخ حسینہ کو بھارت میں خطاب  کی اجازت، بنگلہ دیش برہم

ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو بھارت میں عوامی خطاب کی اجازت ملنے پر حیرت اور شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق نئی دہلی میں حسینہ کی تقریر بنگلہ دیشی عوام اور حکومت کی توہین کے مترادف ہے ۔ بنگلہ دیش کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے دوطرفہ تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ حکام نے بھارت سے حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر نئی دہلی کا رویہ مایوس کن ہے ۔شیخ حسینہ 2024 میں طلبا تحریک کے بعد بھارت فرار ہو گئی تھیں ،ڈھاکہ کی عدالت نے نومبر میں انہیں غیر حاضری میں قتل، قتل پر اکسانے اور مظالم روکنے میں ناکامی کے الزامات میں سزائے موت سنائی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں