نئے صدر کا انتخاب:عراقی پارلیمنٹ کا اجلاس کل ہو گا

نئے صدر کا انتخاب:عراقی  پارلیمنٹ کا اجلاس کل ہو گا

بغداد (اے ایف پی)نئے صدر کے انتخاب کیلئے عراق کی پارلیمنٹ کا اجلاس کل ہو گا۔ حکمران شیعہ اتحاد نے سابق وزیراعظم نوری المالکی کو وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد کیا ہے۔

 سپیکر کے مطابق صدر کے انتخاب کے بعد 15 روز میں وزیراعظم کا تقرر کیا جائے گا۔ عراق میں روایت کے مطابق وزیراعظم شیعہ، سپیکر سنی جبکہ صدر کرد ہوتا ہے ۔ کرد جماعتیں تاحال صدارتی امیدوار پر متفق نہیں ہو سکیں۔ نوری المالکی کو ایران کا قریبی اتحادی سمجھا جاتا ہے۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں