شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش میں عام انتخابات کو مسترد کر دیا

شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش میں  عام انتخابات کو مسترد کر دیا

نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ)بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بھارت میں جلاوطنی کے دوران ملک میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت کو انتخابی عمل سے باہر رکھنا قومی عدم استحکام کو جنم دے سکتا ہے

۔انہوں نے الزام لگایا کہ عبوری حکومت نے جان بوجھ کر ان کی جماعت عوامی لیگ کو انتخابات سے باہر کر کے لاکھوں ووٹرز کو حق رائے دہی سے محروم کر دیا ۔واضح رہے بنگلہ دیش میں 12 فروری کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں، جنہیں ملک کے اہم ترین انتخابات قرار دیا جا رہا ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں