چین : ٹیلی کام فراڈ میں ملوث 11مجرموں کو پھانسی
بیجنگ(اے ایف پی) چین نے ٹیلی کام فراڈ میں ملوث 11مجرموں کو پھانسی دیدی ، مجرم میانمار کے جرائم پیشہ گروہوں سے تعلق رکھتے تھے ۔۔
سزا پانے والے افراد قتل، جسمانی نقصان، غیر قانونی حراست، فراڈ اور کیسینو کے قیام جیسے جرائم میں ملوث تھے ۔ مجرموں کو ستمبر 2025 میں وینژو کی عدالت میں سزائے موت سنائی گئی تھی،جسے سپریم پیپلز کورٹ نے بحال رکھا ۔ پھانسی پانے والوں میں "مِنگ فیملی کرمنل گروپ" کے ارکان بھی شامل تھے ، جن کی سرگرمیوں سے 14 چینی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے