انڈونیشیا :ناجائز تعلقات ، غیر شادی شدہ جوڑے کو 140 کوڑے سزا
جکارتہ(اے ایف پی) انڈونیشیا کے آچے صوبے میں شریعت پولیس نے غیر شادی شدہ جوڑے کو شراب پینے اور ناجائز تعلقات پر ہر ایک کو 140 کوڑے مارے ،
مرد اور عورت کو عوامی پارک میں رتن کی لاٹھیاں مار کر سزا دی گئی، اس دوران عورت بے ہوش ہو گئی۔ پولیس سربراہ محمد رضال نے کہا کہ یہ سزا اسلامی قوانین کی خلاف ورزی پر دی گئی ،کسی کیساتھ رعایت نہیں کی جائے گی۔