یوگنڈا کے آرمی چیف نے امریکا سے معافی مانگ لی

یوگنڈا کے آرمی چیف نے  امریکا سے معافی مانگ لی

نیروبی (اے ایف پی)یوگنڈا کے آرمی چیف نے جمعے کے روز یہ الزام عائد کرکے امریکا سے تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا کہ امریکی سفارتخانہ لاپتا اپوزیشن رہنما بوبی وائن کی مدد کر رہا ہے۔۔۔

 تاہم صرف ایک گھنٹے بعد ہی انہوں نے اپنا مؤقف واپس لے لیا۔یوگنڈا کے آرمی چیف موہوزی کائنروگابا، جو صدر کے بیٹے بھی ہیں، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا:میں اپنے عظیم دوست امریکا سے اپنے پہلے ٹویٹس پر معذرت چاہتا ہوں، جنہیں اب میں نے حذف کر دیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا:مجھے غلط معلومات دی گئی تھیں۔ میں نے اپنے ملک میں تعینات امریکی سفیر سے بات کر لی ہے اور اب سب کچھ ٹھیک ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں