ترکیہ نے صومالیہ میں اپنے فوجی اڈے پر ایف 16طیارے تعینات کردئیے
استنبول (اے ایف پی)ترکیہ نے صومالیہ میں ایف 16طیارے تعینات کردئیے ،یہ اقدام اسرائیل کی طرف سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔۔۔
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ نے 2017میں صومالیہ کے دارالحکومت موگا دیشو میں اپنا سب سے بڑا سمندر پار فوجی اڈا تعمیر کیاتھا اوراب وہاں ایف 16طیارے بھیج دئیے ہیں جسے ترک فوج استعمال کرے گی ۔ایک سرکاری عہدیدار کا کہناتھاکہ یہ طیارے صومالیہ کی حفاظت کیلئے آئے ہیں تاہم انہیں صومالیہ کی فوج استعمال نہیں کرے گی ۔