انڈونیشیا:جنسی تعلق ،شراب نوشی پر نوجوان جوڑے کو سرعام 140 کوڑے مارنے کی سزا

انڈونیشیا:جنسی تعلق ،شراب نوشی  پر نوجوان جوڑے کو سرعام  140 کوڑے مارنے کی سزا

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک)انڈونیشیا کے صوبہ آچے میں نوجوان جوڑے کو جنسی تعلق اور شراب نوشی پر سرعام 140کوڑے مارنے کی سزا سنائی گئی جس پر ایک بڑے عوامی اجتماع کے سامنے عمل کیاگیاتاکہ لوگ عبرت پکڑیں۔۔۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں اسلامی قوانین کے تحت نوجوان جوڑے کو جنسی تعلقات استوار کرنے اور شراب نوشی کے جرم میں 140 کوڑے مارے گئے ۔ 21 سالہ لڑکی کو تین خواتین اہلکاروں نے کوڑے مارے اور لڑکی پر بے ہوشی طاری ہو گئی جسے سزامکمل ہونے پر ہسپتال روانہ کردیاگیا،اس کے بعد نوجوان لڑکے کو بھی کوڑے مارے گئے ۔اسی جگہ پولیس فورس کے ایک اہلکار اور اس کی ساتھی خاتون کو 23 کوڑے مارے گئے جو ایک گھر میں تنہا قابل اعتراض حالت میں پائے گئے تھے جبکہ اہلکار کو نوکری سے بھی نکال دیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں