بورڈ آف پیس میں شمولیت ،نیوزی لینڈ نے صدر ٹرمپ کی دعوت مسترد کردی
ولنگٹن (اے ایف پی)نیوزی لینڈ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ’’بورڈ آف پیس‘‘میں شرکت کی دعوت کو مسترد کر دیا۔۔۔
وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز نے ایک بیان میں کہاکہ نیوزی لینڈ بورڈ میں اپنی موجودہ شکل میں شامل نہیں ہو گا لیکن پیش رفت کی نگرانی جاری رکھے گا۔ہم غزہ میں بورڈ آف پیس کیلئے ایک کردار دیکھتے ہیں، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے مطابق انجام دیا جائے گا۔بورڈآف پیس ایک نیا ادارہ ہے ، اور ہمیں اس پر اور اس کے دائرہ کار سے متعلق دیگر سوالات پر، اب اور مستقبل میں وضاحت کی ضرورت ہے ۔