جنگ بند ی کے بعد شامی حکومت اور کرد فورسز میں جامع معاہدہ طے

جنگ بند ی کے بعد شامی حکومت  اور کرد فورسز میں جامع معاہدہ طے

دمشق (اے ایف پی)شام کی حکومت اور کرد فورسز کے درمیان جامع معاہدہ طے پا گیا ۔عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت کرد فورسز اور ان کی انتظامیہ کو بتدریج مرکزی ریاست میں ضم کیا جائے گا۔۔۔

 شامی سکیورٹی فورسز شمال مشرقی شہروں حسکہ اور قامشلی میں تعینات ہوں گی۔ شامی ڈیموکریٹک فورسز سے تین شامی فوجی بریگیڈز تشکیل دی جائیں گی جبکہ کرد اکثریت والے شمالی علاقے کوبانی کے لئے بھی ایک الگ بریگیڈ قائم کی جائے گی۔شامی حکومت اور کردفورسز نے اتوار کے روز سے مذاکرات کیلئے جنگ بند ی بھی کررکھی تھی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں