لندن :امریکی طالبعلم کو ساتھی چینی طالب علم کو قتل کرنے پر عمرقید کی سزا
لندن (اے ایف پی)انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں عدالت نے چینی طالب علم کو قتل کرنیوالے امریکی طالب علم کو عمر قید( 16 سال) کی سزا سنادی۔۔۔۔
26سالہ امریکی طالب علم جوشوا مائیکلز کو لندن کی اولڈ بیلی فوجداری عدالت نے مارچ 2024میں یونیورسٹی آف لندن کے ساتھی چینی طالب علم 31سالہ زی وانگ کو چاقو مار کر قتل کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ دونوں کے درمیان جنسی تعلقات تھے اور چینی طالب علم جنسی بیماری کا شکار ہواجس پر جھگڑے کا آغاز ہوااور اسے قتل کردیاگیا۔