ٹوکیو:تین ڈاکو 42کروڑ ین سے بھر ا سوٹ کیس چھین کرفرار

ٹوکیو:تین ڈاکو 42کروڑ ین  سے بھر ا سوٹ کیس چھین کرفرار

ٹوکیو(اے ایف پی)تین ڈاکوؤں نے ٹوکیو کی ایک مصروف سڑک پر42کروڑ ین (27لاکھ امریکی ڈالر)سے بھرا سوٹ کیس چھین لیااورفرار ہوگئے۔۔۔

 ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس کے ایک ترجمان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ڈاکوؤں نے پانچ چینی اور جاپانی شہریوں کے ایک گروپ پر مرچوں کا سپرے کرکے سوٹ کیس چھینا، متاثرین نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ نقدی کرنسی ایکسچینج سٹیشنوں پر پہنچائی جا رہی تھی۔اس سے قبل 3افراد نے ہنیداہوائی اڈے پربھی ایک شخص پرمرچوں کا سپرے کرکے رقم چھیننے کی کوشش کی ،پولیس ملزموں کو تلاش کررہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں