چر چ میں احتجا ج کا الزام سی این این کے سابق اینکر ڈان لیمن لاس اینجلس سے گرفتار

چر چ میں احتجا ج کا الزام  سی این این کے سابق اینکر  ڈان لیمن لاس اینجلس سے گرفتار

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی نیوز چینل سی این این کے سابق اینکر ڈان لیمن کو گرفتار کر لیا گیا، ان کی گرفتاری مینیسوٹا چرچ احتجاج سے متعلق الزامات کے تحت عمل میں آئی ہے۔۔۔۔

 ڈان لیمن کے وکیل ایبے لوویل کاکہناتھاکہ ڈان لیمن کو لاس اینجلس سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ گریمی ایوارڈز کی کوریج کیلئے گئے تھے ۔ محکمہ انصاف نے 18 جنوری کو ہونے والے ایک احتجاج میں شرکت کے باعث ڈان لیمن کو گرفتارکرنے کا حکم دیاتھا ، جس میں مظاہرین نے مینیسوٹا کے شہر سینٹ پال میں ایک چرچ کی عبادت میں خلل ڈالا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں