غزہ :رفح کراسنگ جزوی کھول دی گئی، آمدورفت محدود
اسرائیل کا ’’ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز‘‘ کو 28فروری تک غزہ سے نکلنے کا حکم
غزہ،یروشلم(اے ایف پی)اسرائیل نے اتوار کو غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح کراسنگ کو جزوی طور پر دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے ، تاہم اس فیصلے کا اطلاق صرف افراد کی محدود آمدورفت تک ہوگا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق کراسنگ سے دونوں جانب لوگوں کی نقل و حرکت آج پیر سے شروع ہونے کی توقع ہے ، جبکہ امدادی سامان کی بڑے پیمانے پر ترسیل کی اجازت نہیں دی گئی۔ رفح کراسنگ کو غزہ کے لیے امداد کی اہم گزرگاہ سمجھا جاتا ہے ۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق تقریباً 200 مریض مصر جانے کے منتظر ہیں۔علاوہ ازیں اسرائیل نے اتوار کو کہا کہ بین الاقوامی تنظیم ’’ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز‘‘ کو غزہ میں اپنی ہنگامی خدمات ختم کر کے 28 فروری تک علاقے سے نکلنا ہوگا۔ وزارتِ ڈایاسپورا کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ انہوں نے اپنے فلسطینی ملازمین کی فہرست فراہم نہیں کی، جو اسرائیلی قوانین کے تحت تمام امدادی تنظیموں کے لیے لازمی ہے ۔