روس کا یوکرینی مزدوروں کی بس پر ڈرون حملہ ،12ہلاک
کیف(اے ایف پی)یوکرین کے علاقے دنیپروپیٹرووسک میں کان مزدوروں کی بس پر روسی ڈرون حملوں میں 12 افراد ہلاک ، 7 زخمی ہو گئے۔
علاوہ ازیں دنیپرو میں ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک مرد اور خاتون جان سے گئے جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئے ۔ زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین، روس اور امریکا کے درمیان یوکرین میں جنگ بندی کیلئے دو روزہ مذاکرات 4 اور 5 فروری کو ابو ظہبی میں ہوں گے ۔