انڈونیشیا :چیٹ بوٹ گروک تک رسائی دوبارہ بحال

انڈونیشیا :چیٹ بوٹ گروک  تک رسائی دوبارہ بحال

جکارتہ(اے ایف پی)انڈونیشیا نے ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک تک رسائی دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کر دیا ، تاہم یہ اجازت حکومتی قوانین کی پابندی سے مشروط ہوگی۔

حکام کے مطابق ایکس نے تحریری یقین دہانی کرائی ہے کہ گروک کے غلط استعمال کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے ۔ گروک پر خواتین اور بچوں کی جنسی نوعیت کی جعلی تصاویر بنانے کے الزامات کے بعد اسے عارضی طور پر بلاک کیا گیا تھا۔خلاف ورزی کی صورت میں دوبارہ پابندی عائد کی جا سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں