میکسیکو :سیکرٹری تعلیم کے 2رشتہ دار قتل، 3ملزم ہلاک

میکسیکو :سیکرٹری تعلیم کے  2رشتہ دار قتل، 3ملزم ہلاک

میکسیکو سٹی(اے ایف پی)میکسیکو کے مغربی صوبہ کولیما میں سیکرٹری تعلیم ماریو ڈیلیگو کے خاندان کے دو افراد کے قتل کے شبہ میں تین ملزموں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

 سیکرٹری تعلیم کا کہنا تھا مقتولین میں ان کی پھوپھی اور کزن شامل ہے ، ان کو گھر میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں تینوں ملزموں کو مار دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق کولیما میں بدامنی کی شرح ملک میں سب سے زیادہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں