جے ایف 17تھنڈر گلوبل ساؤتھ کا پسندیدہ لڑاکا طیارہ بن گیا

جے ایف 17تھنڈر گلوبل ساؤتھ کا پسندیدہ لڑاکا طیارہ بن گیا

جے ایف 17نے کسی ایئرشو کے بجائے میدان جنگ میں اپنی افادیت ثابت کی مغربی کمپنیاں اسلحہ منڈی کھو رہی ، خلا ترکیہ، پاکستان پرکررہے :امریکی میگزین

نیویارک (آئی این پی )جے ایف17 تھنڈر گلوبل ساؤتھ کا پسندیدہ لڑاکا طیارہ بن گیا۔امریکی میگزین نے رپورٹ میں کہا کہ جے ایف 17نے کسی ایئرشو کے بجائے میدان جنگ میں اپنی افادیت ثابت کردی۔ روس اور مغرب کے جدید ترین طیاروں کو مار گرایا۔ پاکستان اور ترکیہ اسلحے کی عالمی منڈی میں مغربی کمپنیوں کی جگہ لے رہے ہیں۔میگزین کے مطابق ہلکا، کم خرچ، سنگل انجن، ملٹی رول لڑاکا طیارہ کسی ایئر شو میں نہیں۔ میدان جنگ میں خود کو منوا چکا ہے ۔ پاک بھارت جنگ میں جے ایف 17 تھنڈر نے بھارت کے روسی اور مغربی جدید طیاروں کو مار گرا کراپنی افادیت ثابت کردی۔رپورٹ کے مطابق مغربی دفاعی کمپنیاں درمیانی درجے کی اسلحہ منڈی کھو رہی ہیں اور یہ خلا ترکیہ، پاکستان اور جنوبی کوریا پرکررہے ہیں۔ پاکستان ایسا دفاعی مرکز بنتا جا رہا ہے جو گلوبل ساؤتھ کو کم قیمت مگر جنگ آزمودہ نظام فراہم کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں