پاکستان پر امن ریاست
واشنگٹن(دنیا نیوز، نیوز ایجنسیاں ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ عالمی امن کے لیے پاکستان اپنا کردارادا کرتا رہے گا۔۔۔
امریکا کے شہر واشنگٹن میں ینگ لیڈرز کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے خاندان نے جمہوریت کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، رنگ،نسل اور مذہب کی بنیاد پر تفریق کا خاتمہ کرنا ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ دنیا میں امن اورترقی کے لیے مل کرکام کرنا ہو گا، نوجوان نسل دنیا میں مثبت تبدیلی کے لیے بھرپور کردارادا کرے ۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پرامن اور ذمہ دارریاست ہے ۔