ایئرپورٹ کا نام بدلنے کی کوشش
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیشکش کی ہے کہ اگر سینیٹ کے اعلیٰ ترین ڈیموکریٹ کسی بڑے ہوائی اڈے اور ٹرین سٹیشن کا نام تبدیل کرنے میں مدد کریں گے تو وفاقی انفراسٹرکچر فنڈنگ کو غیر منجمد کر دیں گے۔۔۔
امریکی میڈیا کا کہناہے کہ ٹرمپ نے تعمیراتی مہم میں ملک پر اپنا نشان چھوڑنے کی کوشش کی ہے ۔سی این این اور این بی سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دسمبر میں کینیڈ ی سنٹر کا نام ٹرمپ کینیڈی سنٹر رکھنے کی تجویز پربھی پیشرفت کی گئی تھی اور اب ٹرمپ نیویارک کا پین سٹیشن اور واشنگٹن کا ڈلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ اپنے نام سے منسوب کرناچاہتے ہیں ۔